Header Ads

ad728
  • Breaking News

    جانور کی سُونے سے پہلےکی تیاری

    :جانور کی سُونے سے پہلےکی تیاری  کی اھمیت


    جانور کے بچہ دینے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد والا وقت جانور اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے نہایت اھمیت کے حامل ھیں اور یہ ٹرانزیشن پیریڈ کہلاتا ھے
    مجھے ڈیری فارمنگ کرتے ھوئے ساڑھے آٹھ سال ھونے کو ہیں اور اس میں سات سال میرے فارم کی اوسط یومیہ پیداوار 8-10 لٹر روزانہ ھوتی تھی جبکہ کسی بھی جانور کی انفرادی پیداوار 14-15 لٹر یا کوئی ایک جانور 18-20 لٹر تک چند دن کے لئے چلا جاتا لیکن پھر فورا واپس نیچے آ جاتا
    میرا ایک رشتہ دار اکثر مجھ سے گائے خریدتا لیکن شرط یہ ھوتی کہ گائے کو سُونے میں دو ماہ رھتے ہوں ، جب گائے سُو جاتی تو وہ فون کرتا کہ آپ تو کہتے تھے اس کا زیادہ سے زیادہ دودھ 14-15 کلو ھے لیکن اس نےتو 25-26 لٹر سے سٹارٹ لیا ہے ( اس پر میں اپنا سر پکڑ لیتا کہ غلطی کہاں ھے حالانکہ میں اس سے زیادہ خوراک دیتا ھوں ، اس سوال کا جواب تشنہ رہ جاتا)
    پھر ایک دن ایک کمپنی کا نمائندہ آیا وہ سنگاپور سے کوئی کانفرنس اٹینڈ کرکے آیا تھا اور کہنے لگا کہ وہاں صرف دو باتیں ھوئی ھیں گائے کے سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد کیا کھلانا ھے اور نوزائیدہ بچے کو پیدائش سے پہلے چھ تا نو ماہ کیسے رکھنا ھے (جسے Calf Rearing کہتے ہیں ) اس نے اپنی ایک دو پراڈکٹ کا تعارف کروایا کہ حاملہ کے آخری دنوں میں بہت مفید ہیں ، بس اسی بات سے میں بدک گیا کہ یہ مجھے کچھ بیچنا چاھتا ھے 😜
    میرے پاس کچھ امپورٹڈ جانور بھی ہیں جو میں نے بڑے شوق سے خریدے لیکن میں ان کی پیداوار سے بھی پریشان تھا کہ ان کی اور لوکل کراس جانور کی پیداوار میں فرق نہیں ھے جبکہ اخراجات زیادہ ہیں ، اس لئے ان کو بیچنے کا پروگرام بنایا بلکہ دو جانور قیمت خرید سے آدھی قیمت میں فروخت بھی کر دئیے
    پھر ایک دوست جسکا ڈیری میں وسیع تجربہ ھے آیا اور میں نے اسے بقیہ امپورٹڈ جانور فروخت کرنے میں مدد کا کہا ، تو بولا کہ کیوں بیچ رھے ھو ؟ میں نے بتایا کہ ان کا دوسرے جانوروں کی نسبت خوراک اور رہائش ( شاور ، پنکھے) کا خرچ زیادہ ھے جبکہ دودھ برابر
    اس نے سوال کیا کہ تیاری میں کیا دیتے ہیں ؟
    میں نے کہا "صرف دعائیں دیتے ہیں اور جو کچھ روٹین میں کھا لے"
    اس نے بھی نصیحت کی کہ جانور کی سُونے سے قبل تیاری بہت ضروری ھے ، شام کو اُسی رشتہ دار کا فون آیا کہ واپسی پر گائے کے پیسے لیتے جانا ( جو تین دن قبل وہ لے کر گیا تھا)
    جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ وہ اسی گائے کو علیحدہ برتن میں مال کھلا رھا ہے ، میں نے پوچھا کہ یہ کیا ھے ؟ بولا کہ آپ نہیں دیتے ، ھم تو سُونے سے پہلے خوب خدمت کرتے ہیں
    بس مجھے سارے سوالوں کا جواب مل چکا تھا کہ میرا ھی جانور یہاں آ کر دودھ کیوں زیادہ دیتا ھے
    میں نے اگلے ھی دن بطور تجربہ چار جانور علیحدہ کئے جن کو بچہ دینے میں دو ماہ باقی تھے ان میں دو دوسرے سُوئے میں اور دو پہلے سوئے والے تھےانہیں خوراک کھلانی شروع کی
    پہلے سوئے والے والے جانوروں نے کم و بیش پچیس لٹر اور دوسرے سوئے والے جانور جو پہلے سوئے میں 12-15 لٹر پر تھے یکدم ڈبل پر آگئے ، دوسرا ٹرائل پھر آٹھ جانوروں پر کیا بلکل پرفیکٹ رزلٹ
    سفارشات:
    جانور کو ھر حال میں بچہ پیدا کرنے کی متوقع تاریخ سے 60 دن قبل دودھ خشک کرنا ضروری ھے
    جانور کو کم ازکم 3-4 کلو ونڈا ، ۱ کلو مکئی کا دلیہ ، ڈالڈا گھی / سرسوں کا تیل 100-150گرام جانور کے حجم کے مطابق ، میٹھا سوڈا 50 گرام ( ماھرین کہتے ہیں کہ خشک حاملہ جانور کا پیشاب Acidic یعنی اسکی ph زیادہ ھونی چاھیئے ) اس لئے پچاس گرام سوڈا کافی ھے اور اگر سائیلج کا استعمال زیادہ ھو تو سوڈے کی مقدار بڑھا لینی چاھیئے
    یہ خوراک سُونے سے دو ماہ قبل اور ایک ماہ بعد تک دینی چاھیئے ، ان شاء اللہ دودھ برقرار رھے گا ، سردیوں میں میرے پاس دودھ کی اوسط پیداوار 26 لٹر سے زائد تھی جبکہ اجکل اتنے سخت اور گرم موسم کے باوجود الحمد للہ 19 لٹر سے زائد اوسط پیداوار آ رھی ھے ، اور میرے دو تین جانور جو بیس لٹر سے کم دودھ دیتے تھے اس کے بعد الحمدللہ 45-46 لٹر تک مسلسل تین ماہ تک پیداوار رھی پھر ڈاؤن ھوئی
    نوٹ : یہ سارا کار خیر کے طور پر لکھا ھے جو میں اپنے خشک حاملہ جانوروں کو دیتا ھوں اس سے کسی کا متفق ھونا ضروری نہیں ، کیونکہ میں صرف اپنا تجربہ بیان کر رھا ھوں نہ میں ڈاکٹر ھوں اور نہ ماھر خوراک ، یہ غلط بھی ھو سکتا لیکن میرے تجربے میں مجھے فائدہ ھوا ھے

    No comments

    Post Top Ad

    loading...

    Post Bottom Ad

    loading...